وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا، کورونا وائرس کے بارے میں وارننگ جاری کردی
سلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مارچ میں کیے گئے اپنے قوم سے خطاب میں کورونا وائرس کو فلو قرار دیا گیا تھا لیکن آج (پیر کو) انہوں نے اپنے اس بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے قوم کو وارننگ جاری کردی۔
وزیر اعظم عمران خان نے 17 مارچ 2020 کو قوم سے کیے گئے خطاب میں کہا تھا کہ کورونا وائرس ایک قسم کا فلو ہے، ایک ایسا فلو ہے جو بڑی تیزی سے پھیلتا ہے لیکن دوسری طرف اس کے 97 فیصد کیسز بالکل ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
دوسری جانب انہوں نے آج کے اپنے خطاب میں کورونا کو عام فلو سمجھنے والے پاکستانیوں پر سخت غصے کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ کورونا کو کچھ سمجھتے ہی نہیں ہیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ عام فلو ہے، چونکہ عام لوگ اس پر دھیان نہیں دیتے اس لیے ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے۔اگر ہم نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو ہم اپنی ، اپنے بزرگوں اور پہلے سے خطرناک بیماریوں کا شکار لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، ہم خود کو اور اپنے ملک کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment